پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جرائم پیشہ عناصر کی سرعام منشیات فروشی اورانھیں پشتون آبا د پولیس تھانے کے ایس ایچ او کی کھلی چھوٹ دینے کی شدید مذمت

بدھ 19 جون 2019 23:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں افغان مینہ کے علاقے میں بالخصوص عثمان آباد کے پہاڑی علاقوں میںجرائم پیشہ عناصر کی سرعام منشیات فروشی اورانھیں پشتون آبا د پولیس تھانے کے ایس ایچ او کی کھلی چھوٹ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان مینہ کے علاقے بالخصوص عثمان آباد پہاڑ کے دامن میں جرائم پیشہ عناصر بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ منشیات فروشی کے اڈے قائم کرچکے ہیں اور سرعام منشیات فروخت کررہے ہیں جس کے باعث اہل علاقہ اور اس کے عوام جرائم پیشہ کی منفی سرگرمیوںسے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ مختلف منشیات کے فروخت سے لوگوں بالخصوص کم عمر نوجوانوں کی زندگیاں متاثر ہورہی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ پولیس کی جانب سے ان کے خلاف کارروائی کی بجائے ان سے ماہانہ بھتہ لیکر ان کی سرپرستی کی جارہی ہے اورمنشیات فروشی کے اڈوں کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے جبکہ رہی سہی کسر ایلیٹ فورس ایگل اسکواڈ نے پوری کردی جو راہ چلتے شریف شہریوں کی جامع تلاشی کرتے ہیں اور مختلف جگہوں پر ناکے لگاکر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے کاغذات ، لائسنس ، شناختی کارڈ چیک کررہے ہیںاور بالخصوص سکول کے طلباء اور نوجوانوں کو تنگ وہراساں کرنے انہیں تھانے میں لیجانے دھمکیاں دینے ، تشدد کرنے کے کہیں واقعات سامنے آچکے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ ان تمام ناروا عملیات کی شدید مذمت کرتی ہے اور علاقے میںہر قسم کے جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں کا خاتمہ اور پر امن پاک علاقہ چاہتی ہے جس میں ہمارے عوام کی عزت وناموس محفوظ ہو نہ کہ ہر گلی محلے میں سیکورٹی کے اہلکاروں کے ہاتھوں ان کی تذلیل وتضحیک کی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی ۔

(جاری ہے)

لہ ذا جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرتے ہوئے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ پشتون آباد پولیس تھانے کے ایس ایچ او کی عوام دشمن اور جرائم دوست کارکردگی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں