کوئٹہ، بلوچستان کی عوام، مزدور شاندار بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رحیم آغا

جمعرات 20 جون 2019 21:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رحیم آغا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام، مزدور ، تعلیم و صحت سمیت تمام شعبوں پر شاندار بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ جام میر کمال خان اور صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا بجٹ پیش کیا گیا جس کی ماضی میں کوئی نظر نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکی روڈ بروری روڈ سبزل روڈ چوڑا ہونے سے کوئٹہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور ٹریفک کی روانی میں آسانی ہو گی اورتعلیم صحت پانی سمیت دیگر شعبوں میں ترقی کے نئے باب کا اضافہ ہو گا اور ہم مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کے بعد اپوزیشن کو تنقید بند کردینا چاہیے کیونکہ وزیراعلیٰ نے کرپشن اور کمیشن کے تمام دروازے بند کر دئیے ہیں اور اب صوبے میں صرف اور صرف ترقیاتی کام ہونگے جس سے بلوچستان دوسرے صوبوں کے برابر آجائے گا اور ہر شعبے میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار میسر ہونگے جس سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبے کو ترقی یافتہ بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے اور باپ پارٹی وزیراعلیٰ میر جام کمال خان کی قیادت میں متحد منظم اور مضبوط ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں