موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں سے زیادہ باخبر اور با اختیار ہے، لیاقت شاہوانی

قلیل مدت میں ایک متوازن بجٹ پیش کر کے حکومت نے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے،ترجمان حکومت بلوچستان

پیر جون 20:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2019ء) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں سے زیادہ باخبر اور با اختیار ہے قلیل مدت میں ایک متوازن بجٹ پیش کر کے حکومت نے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے اب حکومت کی ترجیح ترقیاتی منصوبوں پر صحیح طرح عملدرآمد کروانا ہے اسی لئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ترقیاتی منصوبوں پر جولائی کے پہلے دس دن میں عملدرآمد کروانے کا بھرپور عزم رکھتے ہیں۔

صوبائی دار الحکومت کوئٹہ کے لئے پیکج کے تحت ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے کوئٹہ کی ترقی کا یہ فریم ورک شہریوں کے لئے خوشحالی کی راہیں کھول دے گا،وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا وژن ہے کہ تعلیم صحت اور روزگار سمیت تمام اہم مسائل کو حل کرکے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں،تمام محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کر کے صوبے کی معاشی و اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالا جائے گا اور سوسائٹی کی ترقی کے ساتھ ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ کو ممکن بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ عوامی حکومت ہے اور عوام کے دلوں کے قریب ہونے کے ساتھ بااختیار و باخبر بھی ہے جو کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح بے خبری کے سمندر میں غوطے نہیں لگا رہی۔ بلوچستان میںترقی اور خوشحالی کا سورج طلوع ہونے لگا ہے جس کا مظہر موجودہ حکومت کے غیر معمولی اقدامات اور جام کمال خان کی وژنری لیڈرشپ ہے جام صاحب نے حالیہ بجٹ میں عوام کے جذبات کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہے حکومت کی مسلسل جدوجہد اور ثابت قدمی سے صوبے میں مثبت تبدیلی آرہی ہے۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments