عوام کو محفوظ و معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا و غیرمعیاری اشیاء خورد و نوش تیار وفروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

پیر جون 20:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی جام کمال خان کی ہدایت پرعوام کو محفوظ و معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا و غیرمعیاری اشیاء خورد و نوش تیار وفروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے پیر کے روز سیٹلائٹ ٹاؤن نیو اڈہ کے علاقے میں قائم پلمیٹ ( ٹکی ٹافی ) بنانے والی متعد د فیکٹریوں و یونٹس کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

دوران معائنہ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور پروڈکشن کی تیاری میں غیر معیاری و مضر صحت اجزاء کے استعمال پر قاری صمد پلمیٹ فیکٹری کو 50ہزار روپے ، عید محمد کارخانہ کو 30 ہزار روپے جبکہ حسین داد کارخانہ کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ بی ایف اے حکام کے مطابق مذکورہ کارخانوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف پروڈکشن کی بڑے پیمانے پر تیاری اور انتہائی ناقص وغیر محفوظ اجزاء کے استعمال پر جرمانہ کیا گیا ۔ علاوہ ازیں کارخانوں کے مالکان و عملے کو اتھارٹی حکام کی جانب سے صفائی کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے اور عوام کو صحت مند و معیاری اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے جرمانہ کے ساتھ وارننگ نوٹسز و خصوصی ہدایت نامے جاری کیئے گئے۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments