خصوصی افراد ہماری خاص توجہ اورشفقت کے مستحق ہیں ،میر محمد خان لہڑی

معذور ملازمین کیلئے بجٹ 2019-20 میں اسپیشل الاؤنس کا اعلان کیا گیا ہے، مشیر وزیراعلی بلوچستان

منگل جون 20:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم میر محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد ہماری خاص توجہ اورشفقت کے مستحق ہیں معذور ملازمین کیلئے بجٹ 2019-20 میں اسپیشل الاؤنس کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت انہیں اب ہر ماہ2000/- روپے اضافی دیئے جائیں گے۔ معذور افراد کا کوٹہ 2فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کردیا گیا ہے۔

معذور افراد کی درست رہنمائی اور معاونت سے معاشرے کے اس طبقے کو مفید اور کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے۔ ان میں خداداد صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں جنہیں اجاگر کرنے کے لیے اقدمات کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت نے معذور افراد کیلئے آسامیوں میں خصوصی کوٹہ رکھا ہے۔ جس پر محنتی اور قابل افراد کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی افراد کے لیے کام کرنے والی تنظیم ہمدرد معذوران ضلع صحبت پور کے خالد حسین کھوسہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ معذور افراد کو فنی تربیت اور خصوصی تعلیم دے کر معاشرے کا باعزت شہری بنایا جائے۔ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک لازمی جز و ہیں ۔ انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا حکومت معاشی طور پر خود مختار افراد کے سماجی رتبے کی بحالی کی خواہاں ہے۔ صوبے میں خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کے ادارے موجود ہیں جنہیں وہ بھر پور انداز میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اور معاشرے کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ معذور افراد کی بہتری کیلئے محکمہ سماجی بہبود و خصوصی اقدامات اٹھارہا ہے ۔ خصوصی افراد کو تکنیکی کورسز کر واکے معاشرے میں جائز مقام دلا یا جاسکتا ہے جس کیلئے موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات اٹھار ہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments