ڈی جی نیب بلوچستان فرمان الله 27 جون کو کرپشن سے متعلق عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے کھلی کچہری لگائیں گے، ترجمان

بدھ 26 جون 2019 18:49

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان فرمان الله چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی خصوصی ہدایات پر جمعرات 27 جون کودن 2:00سے 3:00بجے کے درمیان کرپشن سے متعلق عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے کھلی کچہری لگائیں گے، ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق کرپشن کی نشاندہی کرنے والے یا متاثرہ افراد کرپشن سے متعلق معلومات اور شکایات مکمل شواہد کے ساتھ نیب کے ریجنل آفس میں ڈی جی نیب کے روبرو پیش کر سکتے ہیں۔

نیب کے قانون 1999کے دائرہ کار میں آنے والی تمام شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاء جائے گی عوام الناس کی راہنمائی کے لئے مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسے جرائم جو نیب کے دائرہ کار میں آتے ہیں جیسے سرکاری خزانے کو کسی فرد یا ادارے کی طرف سے نقصان پہنچایا گیا ہو، سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کر کے مالی فوائد حاصل کئے گئے ہوں، عوام الناس سے دھوکہ دہی کی گئی ہو، بینکوں، مالیاتی اداروں اور حکومتی واجبات کی دانستہ عدم ادائیگی کا ارتکاب کیا گیا ہو یا عوامی عہدے داروں اور سرکاری ملازمین اپنے مالی وسائل سے آعلی زندگی گزاررہے ہوں اور ناجائز اثاثے بنائے ہوں، ایسی تمام شکایت پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے ،تاہم سائیلین سے کہا گیا ہے کہ کھلی کچہری میں زاتی نوعیت کے مسائل لانے کے بجائے عوام الناس سے دھوکہ دہی سے متعلق کیسز سمیت سرکاری خزانے کو لوٹنے والے عناصر کی نشاندہی کی جائے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کا انعقاد چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت پر تمام ریجنل آفسز میں ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے ۔ چئیرمین نیب کی ہدا یت کی روشنی میں ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان فرما ن اللہ کل جمعرات کو کھلی کچہری میں کرپشن سے متعلق لوگوں کی شکایات سنیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں