کوئٹہ، پشتونخوامیپ نے گھمبیر حالات میں حقیقی جمہوری کردار ادا کر کے عوام کے حق حکمرانی کے حصول کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی ہے،محمد نعیم خان اچکزئی

منگل 16 جولائی 2019 00:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی تختانی بائی پاس کے علاقائی سیکرٹری سابق کونسلر حمد اللہ بڑیچ ، سینئر معاون سیکرٹری سابق کونسلر محمد نعیم خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ اور ان کی قیادت کارکنوں نے ہر قسم کے گھمبیر حالات میں حقیقی جمہوری کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے حق حکمرانی کے حصول کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی ہے اور ہمیں اپنی قیادت ، شہدا اور کارکنوں کی جدوجہد وقربانیوں پر فخر ہے ۔

وہ روشان ، گلشن بڑیچ ٹائون ، مرحوم بخت محمد الکوزئی ، سنگر افغان ، میروائس نیکہ اور وطن ابتدائی یونٹوں کے اجلاسوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی 2019کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے یوم سیاہ اور احتجاجی جلسے کا اعلان اس بات کی تصدیق ہے کہ 2018کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کے ذریعے موجودہ حکومتوں کو عوام پر مسلط کیا گیا اور بالخصوص پشتونخوامیپ کے محبوب چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی اور پارٹی رہنمائوں کو شعوری اور منصوبہ بند سازش کے ذریعے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں سے دور رکھا گیا تاکہ مظلوم قوموں اور حقیقی جمہوریت کیلئے حقیقی آواز کو دبایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں نے جلسہ عام میں شرکت کیلئے اپنی تیاریاں مزید تیز کرے اور پارٹی کے تمام عہدیداروں کارکنوں اور عوام کی شرکت یقینی بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں