,کوئٹہ،سیکرٹری بلدیات صالح محمد ناصر کامٹن مارکیٹ باچاخان چوک، سرکلرروڈ پارکنگ پلازہ اور میکانگی روڈ میونسپل مارکیٹ کا دورہ

بدھ 17 جولائی 2019 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) سیکرٹری بلدیات صالح محمد ناصر نے مٹن مارکیٹ باچاخان چوک، سرکلرروڈ پارکنگ پلازہ اور میکانگی روڈ میونسپل مارکیٹ کا ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے ہمراہ دورہ کیا دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ چیف میٹروپولیٹن افسر عظیم بلوچ میکینیکل انجینئر عبدالحق بلوچ و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بلدیات نے ٹھیکیدار کو سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ کی جلد تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ پلازہ پر جاری کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تا کہ لوگوں کو پارکنگ کی سہولت جلد میسر ہونا شروع ہو جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کا ہے ،اعلی عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،انہوں نے ٹھیکیدار کو تنبیہ کی کہ وہ جلد سے جلد کام کی تکمیل کریں اس سلسلے میں فنڈز کی فراہمی کیلئے سیکرٹری صالح محمد ناصر خود کام کرینگے انھوں نے کہا کہ مٹن مارکیٹ کا مسئلہ عنقریب حل کر دیا جائے گا ،مٹن مارکیٹ میں عوام کیلئے پارکنگ کی سہولت متاثرین کے لئے دکانیں اور دیگر کیلئے کام کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے سیکرٹری بلدیات کو میکانگی روڈ میونسپل مارکیٹ کا بھی دورہ کرایا جس پر سیکرٹری بلدیات صالح محمد ناصر کا کہنا تھا کہ مٹن مارکیٹ متاثرین کا درینہ مسلہ بھی جلد حل کرینگے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں