مو جو دہ سلیکٹیڈ حکومت نے قا نون اور انصا ف کی دھجیا ںاڑا دی ہیں،نیشنل پارٹی

ملک کے سا بق وزیر اعظم کو صر ف نیب میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے جس بھو نڈے اندا ز میں گر فتار کیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے،تر جمان

جمعرات 18 جولائی 2019 23:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) نیشنل پارٹی کے مر کزی تر جما ن نے سا بق وزیر اعظم شا ہد خاقا ن عبا سی کی گر فتا ری کی بھر پور الفا ظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مو جو دہ سلیکٹیڈ حکومت نے قا نون اور انصا ف کی دھجیا ںاڑا دی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ مو جو دہ حکومت اخلا قی ،سیا سی جواز کھو چکی ہے ان کی اس قسم کی حر کتو ں سے ایک ہی سال میں ان کا گراف گر چکا ہے اور عوام النا س میں نفر ت بڑ ھ گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات اور عمل کے پیچھے جو منصو بہ بندی اور زہن کا رفرما ہے وہ صر ف یہ ہے کہ سیا سی جما عتوں کی قیا دت کی کردار کشی کر کے ان کی عوامی مقبو لیت اور احترام میں کمی لا ئی جائے لیکن یہ حکمرانوں کی بھول ہے ما ضی قریب میں بھی آمر حکمرانوں نے اس قسم کے اقدامات کر کے سیا سی جما عتوں اور ان کے رہنما ئوں کے خلاف نا م نہا د احتسا ب کے نام پر اقدامات کیے لیکن آج تک ان کا کوئی نام لیو ا نہیں ہے اور نہ ہی عوامی سطح پران کی مصنو عی جما عتوں کو ادا روں کی بے سا قی پر عوامی مقبولیت ملی بلکہ وہ تا ریخ کے ڈکٹیٹ بنے گئے ہے آ ج پھر اپو زیشن کا خو ف ہو ا تو کمزور طر ز حکمرانی کو دوائم دینے کے خا طرملک کے سا بق وزیر اعظم کو صر ف نیب میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے جس بھو نڈے اندا ز میں گر فتار کیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے اور سیا سی اور اخلاقی طور پر حکمرانوں کی شکست ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں