سیکریٹری صحت نے ضلع لسبیلہ میں گیسٹرو کی وبا پر قابو پانے کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی

جمعرات 18 جولائی 2019 23:44

کوئٹہ۔ 18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) وزیراعلی ٰبلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر سیکریٹری صحت نے ضلع لسبیلہ میں گیسٹرو کی وبا پر قابو پانے کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، صوبائی سطح پر ایمرجسنی رسپانس کوآرڈینیٹنگ سیل بھی قائم کردیا گیا ہے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو فوری طور پر ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیمیں اور ادویات متاثرہ علاقوں میں بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے، ضلع لسبیلہ کے دودیہاتوں میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت گیسٹرو سے متاثرہ 15افراد کو ہسپتالوں میں لاکر انہیں علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل آفیسرز، طبی عملہ اور پی پی ایچ آئی کی ٹیموں نے میڈیکل کیمپ قائم کرکے متاثرہ افراد کے علاج معالجہ کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں