۹28جولائی کوتحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی کامیابی میں جمعیت ضلع کوئٹہ کاکرداراہم ہوگا،رہنما جمعیت علماء اسلام

جمعرات 18 جولائی 2019 23:15

p%کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولاناعبدالواسع،مولاناآغامحمودشاہ،مولاناعبدالرحمان رفیق،حاجی بشیراحمدکاکڑ ، مفتی عبیداللہ آغا،حافظ مسعوداحمد،حافظ مجیب الرحمان ملاخیل اورمولانامحمدایوب ایوبی نے کہاہے کہ 28جولائی کوکوئٹہ میں ہاکی گراونڈکے سامنے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی کامیابی میں جمعیت ضلع کوئٹہ کاکرداراہم ہوگاہرکارکن کے ہاتھ میں جھنڈاہوگا،جمعیت نے محبت کی جانب سفرکاآغازکیاہے دشمن اب ہمیں نقصان پہنچانے کاتصوربھی نہ کریں،ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ مطلع العلوم میں تحصیلوں اوریونٹوں کے امراء وجنرل سیکرٹریزکے مشترکہ نمائندہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میںتحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی تیاریوںکاجائزہ لیاگیااوراہم فیصلے کئے گئے جس کے مطابق مولانا عبدالرحمان رفیق کی سربراہی میںجید علماء کرام شہر کے مدارس کا دورہ کریں گے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں ملین مارچ میںشرکت کی دعوت دی جائے گی،ملین مارچ کی آگاہی مہم کے تحت 25 جولائی کو کوئٹہ کے مشہور چوکوں میزان چوک،کچلاک،عالموچوک،خیزی چوک،نواں کلی،اسپینی روڈ،گوالمنڈی چوک،سٹلائٹ ٹاؤن،جتک سٹاپ،گاہی چوک،ہزارگنجی اورسریاب روڈ پر12کیمپس لگائے جائیں گے جن کاافتتاح ضلعی قیادت کرے گی،جبکہ صوبائی میڈیا کمیٹی کی طرف سے فراہم شدہ پمفلٹس عوام میں تقسیم کئے جاہیں گے،کیمپس لگانے کی ذمہ داری قریبی یونٹوں کی ہے،ہر یونٹ ملین مارچ کے لیے پانچ سالار ضلعی جماعت کو 23 جولائی تک بمعہ وردی،رضاکار کے نمبر ز وتفصیلات جمع کرانے کاپابندہے، ہر یونٹ اپنی حدود میں وال چاکنگ، جھنڈیاں، اشتہارات،پینافلیکس لگائیں،یونٹوں کوہدایت کی گئی کہ وہ مجلس عاملہ ،شوریٰ اورعمومی کے اجلاسوں کومنعقدکرکے انصار الاسلام،شعبہ مالیات،شعبہ اطلاعات کو مضبوط ومنظم بنائیں،ہر یونٹ جلوس کی شکل میں ملین مارچ میں شرکت کریںاور اپنے علاقوں میں موجود خطباء ،شیوخ،علماء کرام،معززین اورقبائلی معتبرین سے ملاقات کرکے انہیں شرکت کی دعوت دیں،تمام کارکنان پرچم نبوی سمیت ملین مارچ میں شرکت کریں ، تمام یونٹوں کوتاکیدکی جاتی ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں جھنڈے لگائیں، 27جولائی ہفتہ کوتین بجے صوبائی دفتر سے نکالی جائے گی،25 جولائی کو اپوزیشن جماعتوں کے زیر اہتمام یوم سیاہ منایا جائے گااوراحتجاجی جلسہ ہوگاجس میں جمعیت کے کارکنان بھرپورشرکت کریں،مولاناخورشیداحمدکی سربراہی میں قائم صوبائی میڈیا اور پبلسٹی کمیٹی کے ارکان شہر میں جھنڈے ،اشتہارات اورپینافلیکس لگائے جاہیں گے،یونٹوں کے ذمہ داران تشہیر ودیگر امور کے لیے مذکورہ کمیٹی سے رابطہ کریں،جبکہ حاجی عبداللہ خلجی کی سربراہی میں انصارالاسلام کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،19جولائی سے 26 جولائی تک تمام یونٹوں کامشترکہ ہنگامی دورہ کیا جائے گا شیڈول کے مطابق آج جمعہ کو شام5بجے کوتوال یونٹ،20جولائی ہفتہ کوشام 4 بجے جامعہ دارالسلام محمد شہی ٹاؤن مشرقی بائی پاس میں مفتی رشیداحمدحقانی کی نگرانی میں بکرامنڈی، بھوسہ منڈی،مسلم اتحاد کالونی،دیوبند یونٹ ،رندگڑھ،عبداللہ بن مسعودؓ،مغل آباد یونٹوں، اسی روزبعد نماز مغرب جامع مسجد دارالھدیٰ سٹیلائٹ ٹاؤن میںحلقہ نمبر 35،بڑیچ کالونی ،بادیزئی یونٹ محمود آباد،مجاہد یونٹ،حلقہ39نمبر1،نمبر2اورنمبر3،حلقہ 40،حلقہ41،حلقہ36،حلقہ37اورحلقہ38یونٹوں، 21جولائی اتوارکو شام 4 بجے دارالعلوم مدنیہ سریاب میں حافظ شبیراحمد مدنی کی نگرانی میںکلی کمالو، سریاب مل، شیخ شریف اللہ یونٹ،بابائے سریاب یونٹ،کیچی بیگ ،کلی سردہ،کلی ابڑو،بادیزئی ، حسین آباد ،انور شاہ کشمیری،عبداللہ بن عمر ؓ،حمادیہ اوربنوریہ یونٹوں،اسی روزبعدنماز مغرب مدرسہ مولانا عطاء اللہ بخاری ہزارگنجی میں صدیق اکبر کے حافظ رحمت اللہ زیشان کی نگرانی میںشیر شیرانی یونٹ،گوہر آباد،میاں غنڈی ،اختر آباد1،2،3 ،رئیسانی ٹاؤن یونٹوں، 22جولائی پیرکو شام 4 بجے اقرا قاسم العلوم سمنگلی میں زیر نگرانی مولوی محمد حسن اغبرگ، ریگی ناصران،نوحصار،کلی شمشوزئی،سمنگلی،بلیلی درویش آباد،مریانی آباداورخیزئی یونٹوں،اسی روزبعدنماز مغرب البدر یونٹ میںحاجی عطامحمد شمشوزئی کی رہائش گاہ پرسید احمد شہید ،مؤمن یونٹ ،ابوزر غفاری ،مدنی،البدر ،انقلابی،الخیر ،الفجراورسراجی ،فاروقی،حنظلہ نمر1،2، الجہاداورنعمان بن ثابت یونٹوں، 23جولائی منگل کو شام 4 بجے مدرسہ مطلع العلوم بروری روڈمیںحافظ خلیل احمدسارنگزئی کی نگرانی میںجیو جدید،کشمیر آباد،اتحاد کالونی،حلقہ46،ارباب کرم خان روڈ ،کلی شیخان،دیبہ ترخہ،وحدت کالونی،حلقہ48،چمن پھاٹک اورٹی اینڈٹی یونٹوں،اسی روزبعدنماز مغرب مدرسہ اصحاب صفہ پرکانی آبادمیں زیر نگرانی مولانا غلام سرورخلجی کالونی،پرکانی آباد ،موسیٰ کالونی،غوث آباد،غفور ٹاؤن اوربرماہوٹل یونٹوں،24جولائی بدھ کو 4بجے شام مدرسہ قاسم العلوم شابومیںزیر نگرانی مولوی محمد جعفر،شیخ ماندہ،شابو،عالمو،جناح ٹاؤن ،کلی اسماعیل ،کلی کبیر ہدہ،کلی کوٹوال اورکلی عمرطورخان یونٹوں،اسی روزبعدنماز مغرب مولانا عصمت اللہ کے مدرسہ نواں کلی میںسرہ غڑگئی ،دیوبند یونٹ،لیبر کالونی،ترین شہر،کلی شاہ عالم،ملیزی ناصران،ٹیچر کالونی،ملاخیل آباد،حلقہ نمبر 50اورزرغون آبادیونٹوں،25 جولائی جمعرات کو 3 بجے مسجدروڈمرکزی جامع مسجد میںزیر نگرانی چوہدری محمد عاطف،ظفر کاکڑحلقہ 1،2،3،4، 5،6،7،8،17 18،19،20،,21 22،23 ون،23ٹو،24،26 یونٹوں،اسی روزبعدنماز مغرب تحصیل کچلاک،26 جولائی جمعہ کو 4 بجے شام اوڑک میںہنہ،پی ایم ڈی سی،زڑخو،ڈیگاری اورحبیب اللہ ٹنل یونٹوں اور26 جولائی کو تحصیل پنجپائی کادورہ کیاجائے گا،شیڈول میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران تمام متعلقہ یونٹوں کے بنیادی اراکین خصوصاًمجلس عاملہ ،ضلعی عمومی کے ارکان ،شوریٰ کے ممبران لازماًشریک ہوں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں