رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کو 31 جولائی تک حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس

جمعہ 19 جولائی 2019 23:56

کوئٹہ۔ 19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) بلوچستان کے رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور اس سلسلے میں نئے ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کو 31 جولائی تک حتمی شکل دینے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس میں صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھیتران، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری نورالامین مینگل،سیکرٹری آبپاشی اکبر بلوچ،سیکریٹری مواصلات محمد ہاشم غلزئی سیکرٹری بلدیات صالح محمد ناصر،اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے ترقیاتی سکیموں کی ڈی اے سی اور پی ڈی ڈبلیو پی جلد مکمل کر کے ان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ ترقیاتی منصوبے کسی تاخیر کا شکار نہ ہوں اور اس حوالے سے موجودہ صوبائی حکومت کی کارکردگی اور سنجیدگی کا اظہار ہو اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایات کی روشنی میں روشن بلوچستان، گرین ٹریکٹرز سکیم، گرین بس جیسے اہم منصوبوں کی جلد تکمیل، تعلیم کے میدان میں نئے پرائمری،مڈل اور ہائی سکولوں کی تعمیر کے منصوبوں کے بروقت آغاز کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور ترقیاتی محکموں اس حوالے سے ہدایات جاری گرتے ہوئے کہا گیا کہ وزیراعلی بلوچستان عوام کو تمام جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے فوری ثمرات سے مستفید کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایک روشن اور ترقی کرتا ہوا بلوچستان پاکستان کے قومی منظر نامے پہ نمودار ہو۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں