موجودہ صوبائی حکومت کی کاوشوں سے کوئٹہ کڈنی سینٹر میں ایک سال بعد گردے کے دو کامیاب ٹرانسپلانٹ آپریشن

جمعہ 19 جولائی 2019 23:56

کوئٹہ۔ 19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) موجودہ صوبائی حکومت کی کاوشوں سے کوئٹہ کڈنی سینٹر میں ایک سال بعد گردے کے دو کامیاب ٹرانسپلانٹ آپریشن کئے گئے۔ یہ آپریشن بلا معاوضہ کئے گئے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت وزیراعلیٰ کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کی بہترین طبی سہولیات کے لئے نئے انقلابی اقدامات کررہی ہے، اس سے قبل ٹرانسپلانٹ کے پیچیدہ عمل اور آپریشن کے لئے بلوچستان کے عوام دیگر صوبوں کا رخ کرتے تھے لیکن محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں کوئٹہ کڈنی سینٹر میں ایک سال بعد گردے کی ٹرانسپلانٹ آپریشن کا آغاز کیا ہے اس ضمن میں مزید دو ٹرانسپلانٹ عیدالضحیٰ سے قبل کئے جائیں گے موجودہ حکومت عوام کو بہترین طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں