ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر عبدالروف مینگل سے ملاقات

بلوچستان کی موجودہ سیاسی ،ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) نیشنل پارٹی کی مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے میر عبدالروف مینگل سے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور میر عبدالروف مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معروضی حالات و اس خطے میں تیزی سے تبدیل ہونیوالے حالات کو مدنظر ہوئے بلوچستان کے قومی قیادت کو سوچنا ہوگا کہ آنے والے حالات میں بلوچستان کے تمام سیاسی و سماجی اور قبائلی عمائدین کو متحد ہونا ہوگا تاکہ اپنی وسائل اور اپنی سرزمین کی دفاع کرسکیں انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کے تمام ورکر اثاثے ہوتے ہیں علمی اور معلوماتی مطالعہ نہ ہونے کی وجہ سے غیر ضروری بحث و مباحثہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف بے ہودہ منفی پروپکینڈہ سے معاشرے میں منفی تاثر پیدا ہوگا دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی ورکروں کی تربیت انتہائی ضروری ہے کہ وہ اپنے روایات اور اپنے اقابرین کے عزت و احترام کو یقینی بناہیں اور سیاسی دوراندیشی کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ میر غوث بخش بنزنجو،سردار عطاء اللہ خان مینگل ،میر گل خان نصیر نے ہماری تربیت کی تھی ہم آج بھی ان رہنماوں پر فخر کرتے ہیں بلوچستان کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر ہماری قوم اور روایات کو متعارف کرایا بلکہ عالمی دنیا نیپ کی پرامن جدوجہد کو سراہا گیابلوچستان کے تمام نوجوان طالب علموں سیاسی ورکروں و سماجی ورکرں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اقابرین کی تقلید کریں ایک دوسرے کا عزت و احترام کریں اس وقت بی این پی کی سربراہ سردار اخترجان مینگل اور ان کی قیادت کی جدوجہد سے بلوچستان کے مسائل چھ نکات کو آل پارٹیز اسلام آباد میں رکھا جہاں نیشنل پارٹی نے شرکت کرکے حمایت کی تھی اور آج مِسنگ پرسنز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واپس آرہے ہیں یہ خوش آئند ہے اس موقع پر میر عبدالروف مینگل نے ڈاکٹر عبدالمالک کی آمد اور ملاقات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں