کوئٹہ، سرکاری فرائض میں غفلت برتنے پر سول سنڈیمن ہسپتال کی گریڈ 16 کی 16 نرسز ہسپتال کی ذمہ داریوں سے فارغ

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) ایم ایس سول ہسپتال نے غیر حاضری اور سرکاری فرائض میں غفلت برتنے پر سول سنڈیمن ہسپتال کی گریڈ 16 کی 16 نرسز کو ہسپتال کی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیافارغ ہونے والوں میں ایک میل نرس اور پندرہ خواتین نرسز شامل ہیںجنہیں محکمہ صحت بلوچستان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ڈاکٹر سلیم ابڑو کے مطابق ہسپتال سے فارغ کردہ نرسز اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر تھیں جس کی وجہ سے ایمرجنسی سروس کے علاوہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا تھاتنبیہ کے باوجود غیر حاضر نرسز اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئیںانہوں نے بتایا کہ تمام غیر حاضر نرسز کی تنخواہیں بند کر دی گئیں ہیں گھر بیٹھے کسی کو تنخواہیں نہیں دے سکتے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں