کوئٹہ:وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں سیاحتی مراکز کے حوالے سے اہم اجلاس

سیاحت کے مشیر عبدالخالق ہزارہ کو مدعو نہیں کیا گیا

منگل 23 جولائی 2019 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں سیاحتی مراکز کے حوالے سے اہم اجلاس میں سیاحت کے مشیر عبدالخالق ہزارہ کو مدعو نہیں کیا گیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں کوئٹہ کے تین تفریحی اور سیاحت فضاء مقامات ولی تنگی،شعبان اور ہنہ جیل کو پر کشش سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کا مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ ،حاجی نور محمد دمڑ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات ،عبدالرحمان بزدار،وزیر اعلیٰ کے پرسنل سیکرٹری نور الامین مینگل،سیکرٹری سیاحت نے شرکت کی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر سیاحت اور کھیل عبدالخالق ہزارہ کو اس اہم اجلاس میں مدعو نہیں کیاگیا جن وزراء نے شرکت کی ان کا محکمہ سیاحت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کوئٹہ سے منتخب ہوئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں