بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے 25جولائی کو شاندار شمولیتی جلسہ ہوگا

پارٹی کے مرکزی صدر میر جام کمال اور پارٹی کے مرکزی قیادت خطاب کرینگے

منگل 23 جولائی 2019 23:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے آرگنائزر حاجی ولی محمد نوزئی نے کہاہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے 25جولائی کو شاندار شمولیتی جلسہ ہوگا جس سے پارٹی کے مرکزی صدر میر جام کمال اور پارٹی کے مرکزی قیادت خطاب کرینگے یہ جلسہ کوئٹہ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی آرگنائزر جناب ملک خدابخش لانگو سینئر نائب صدر اسفندیارخان کاکڑ ایڈیشنل سیکرٹری و معاوین خصوصی وزیراعلی حسنین ہاشمی مرکزی رہنما میر اسماعیل لہڈی مرکزی رہنما و سابق وزیر طاہر محمود خان فتح محمد جمالی حافظ محمد اسلم کاکڑ نجیب خان بازئی محب ترین حمیدخان بازئی نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اورموجودہ حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے موثراقدامات اٹھارہے ہیں اپوزیشن جماعتیں اپنے دور اقتدار میں ناکام ہوچکے ہیں اب وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے 25جولائی کو جلسہ کر کے عوام کو ورغلارہے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی پر عوام نے اعتماد کااظہار کرتے ہوئے عام انتخابات میں کامیابی دلائی اور اقتدارمیں آکر بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا اور آئندہ چند سالوں میں بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے تیاریاں کردی گئی اور ضلع کوئٹہ کے تحت کامیاب جلسہ ہوگا اجلاس میںجلسے کو کامیاب بنانے کو حتمی شکل دیا گیاجلسے سے وزیراعلی بلوچستان صدر بلوچستان عوامی پارٹی جناب جام کمال سمیت دیگر وزرا اور سنیٹرزایم پی اے ایم این اے خطاب کرینگے آرگنائزر ضلع کوئٹہ کے حاجی ولی محمدنورزئی نے پارٹی کارکنوں سے جلسے میں بڑے تعداد سے شرکت کے اپیل کی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں