25جولائی کے ایوب اسٹیڈیم کا جلسہ صوبے کی سیاسی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا،مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن

منگل 23 جولائی 2019 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اعوان،صدر تحصیل نا نا صاحب میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ،عمر خلجی،صادق آغا،غلام آغا،نثار اچکزئی،حاجی شنوگل،نعمان خان ناصر،لیاقت راجپوت نے 25جولائی کا ایوب اسٹیڈیم کا جلسہ صوبے کی سیاسی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا اہل کوئٹہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ایوب اسٹیڈیم کے جلسہ میں شرکت کریں اور اپنے سیاسی قائدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کااظہار کریں کوئٹہ ے تمام مسلم لیگی کارکن مریم نواز کے استقبال کیلئے جلسہ میں شرکت کرینگے بیان میں ملک اور صوبے میں بے روزگاری مہنگائی کو روکنے کیلئے جدوجہد کو مثبت انداز مین آگے بڑھانے کیلئے سیاسی سوچ کے ساتھ مثبت تبدیلیوں کیلئے کام کو آگے بڑھائینگے بیان میں ملک میں موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے عوام پارتی کے پلیٹ فارم سے اپنے جدوجہد کو تیز کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں