قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا، بلوچستان کی سرزمین کیلئے قبائلی عمائدین نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں،نواب اسلم رئیسانی

منگل 23 جولائی 2019 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا بلوچستان کی سرزمین کیلئے قبائلی عمائدین نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں یہاں کا سماجی برابری،معاشرتی بہتر اور معاشی استحکام بھی اپنی قبائلی سردار ان کی ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سراوان ہائوس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سرداروں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سراوان کے تمام سردار نواب محمد خان شاہوانی،سردار حبیب الرحمان رستم زئی ،سردار کمال خان بنگلزئی،سردار عظیم جان محمد شہی،سردار محمد عاصم سرپرہ،سرداریار محمد کرد،سردار شیر یار ساتکزئی،سردارزادہ میر نصیر احمد لہڑی،سردار محمد اسحاق مینگل،سردار اورنگزیب سمالانی ،سردارشیر خان پرکانی نے شرکت کی اجلاس میں قبائلی معاشرتی اور سیاسی امور پر بحث کی گئی اور خصوصاً بلوچستان میں پذیر تمام قبائل کے آپس میں اختلافات کو ختم کرنے کا تہیہ کیا گیا قبائل رنجشوں کوسماجی انداز اورروایات کیلئے ناسور قرار دیاگیا اور تمام مسائل ومشکلات کو روایات کے مطابق باہمی اتفاق رائے سے حل کرنے پر غور کیا گیا اور اتفاق کیا کہ بلوچستان خطے کا سب سے اہم قبائل اماجگاہ اور مستقبل کامعاشی منڈی ہے جس سے بلوچستان کے عوام کو ہر ممکن فائدہ پہنچانا قبائلی سردار کی ذمہ داری اورفرض عین ہے اسی طرح بلوچستان کا اہمیت بین الاقوامی سطح پراجاگر کرنا بھی انہی قبائلی سردار کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کی سرزمین کیلئے قبائلی عمائدین نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں لہٰذا یہاں کا سماجی برابری معاشرتی بہتر اور معاشی استحکام بھی انہی قبائلی سرداروں کی ذمہ داری ہے اجلاس میں آج کے اس میٹنگ کو بلوچستان کے عوام کیلئے نیک شگون قرار دیاگیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ بہت جلد ایک بارپھر چیف آف سراوان نواب محمد اسلم کان رئیسانی کی قیادت میں سراوان میں سرداران کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں