دہشت گردوں کا تعاقب آخری حد تک کیا جائے گا،وزیرداخلہ بلوچستان

ؒ پاکستان کے دشمن ہماری ترقی سے خائف ہیں،بلوچستان کی عوام سیکورٹی فورسز کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، میر ضیااللہ لانگو

منگل 23 جولائی 2019 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگونے مشرقی بائی پاس پربم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی عوام سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کا تعاقب آخری حد تک کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ ملک دشمن عناصرقوتیں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے اس لئے وہ اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے بے گناہ اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں بم دھماکہ میں دو افراد کی شہادت اور 16 کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہیں زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے بم دھماکے میںجاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہیںدہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے پاکستان کے دشمن ہماری ترقی اور ابھرتے ہوئے پاکستان سے خائف ہیں اسلیئے ملک دشمن عناصر پاکستان میں بے چینی اور بدامنی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیںسیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہے ہیںدہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں یہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں