کوئٹہ،28جولائی کوکوئٹہ شہرمیں بلوچستان کی تاریخ کاسب سے بڑاعوامی اجتماع ہوگا،رہنما جمعیت علماء اسلام

منگل 23 جولائی 2019 23:11

ّکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں حاجی نورگل خلجی،حافظ مسعوداحمد،مولاناعبدالباقی شاکر،عبدالوسع سحر،حسین احمدمدنی،نعمت اللہ اچکزئی ودیگرنے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں کوئٹہ شہرمیں پرچم نبوی مہم شروع کرنے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 28جولائی کوکوئٹہ شہرمیں بلوچستان کی تاریخ کاسب سے بڑاعوامی اجتماع ہوگاجس میں لاکھوں افرادشرکت کریں گے ملین مارچ کی کامیابی اورتشہیرکے لئے شہرکوپرچم نبوی مہم سے مزین کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے کام شروع کردیاانہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہرمیں مختلف مقامات پرسائن بورڈزنصب کریں گے اورہزاروں جھنڈے لہرائے جائیں گے یونٹوں کے علاوہ صوبائی سطح پربھی کمیٹی کے ارکان شہرکے مختلف اطراف میں پرچم نبوی لگائیں گے کارکنوں کوبھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پرچم نبوی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت اورعقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری ہے ملین مارچ میں قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کارکنوں کواہم ہدایات دیں گے کیوں کہ یہ آخری ملین مارچ ہے اس کے بعداسلام آبادکارخ کیاجائے گاانہوں نے کوئٹہ شہرکے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ناموس رسالت کے تحفظ اورمہنگائی کے خلاف اس جدوجہدمیں جمعیت کے زیراہتمام ملین مارچ میں بھرپورشرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں