شہداء کی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے، قدرت الله مینگل

قومی جہد کے تحفے میں شہادتین ملیں مگر کارواں نہیں رکا،بابو نوروز کے فرزند کی ساتھیوں سمیت شہادت پر خاموش نہیں رہیں گے،رہنما بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت وقت و حالات کی ضرورت ہے بی این پی ہی مسائل سے نجات دلانے والی قومی جماعت ہے ،بیان

ہفتہ 17 اگست 2019 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) بی این پی سرکی کلاں کے یونٹ سیکرٹری قدرت الله مینگل، ضلعی کونسلر حاجی شفاء مینگل،دوست محمد سرپرہ،ظہور محمد شہی،ڈپٹی یونٹ سیکرٹری شہزاد مینگل اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں شہید بابو نوروز خان زرکزئی کے فرزند بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن نواب امان اللہ خان زہری اور اسکے جوانسال پوتے اور ساتھیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہبی این پی واحد جماعت ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے قومی حقوق کی بات کی ہے انہیں اپنی قومی جہد کے تحفے میں شہادتین ملیں مگرنہ ہم جھکے نہ یہ کاروان روکا بی این پی بلا رنگ و نسل و زبان سے بالاتر ہو کر انسانیت کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے تمام مذاہب اور اقوام ہمارے لئے قابل احترام ہیں ہماری جدوجہد نفرت ، تعصب ، تنگ نظری سے بالاتر ہے بی این پی بلوچستان میں تمام اقوام کے حقوق کی پاسبان جماعت ہے اصولی سیاست کرتے ہیں اور اس کی پرچار کرتے رہیں گے قدرت الله مینگل کا کہنا تھا کہ آج حالات سے ثابت ہوگیا کہ قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت وقت و حالات کی ضرورت ہے بی این پی ہی مسائل سے نجات دہندہ قومی جماعت ہے جو حقیقی اور عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ہماری منزل عوام کی حقیقی ترقی خوشحالی ہے یہاں پر جتنے دوست ہیں وہ مخلصی کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیںانکا کہنا تھا کہ نواب امان اللہ خان زہری کی شہادت سے نہ صرف پارٹی بلکہ بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا موصوف مدبر سیاستدان کے ساتھ ساتھ ایک قبائلی شخصیت کے مالک اور نواب نوروز خان کے فرزند تھے انکی شہادت پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

شہداء کی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہیںبی این پی ایسے منفی ہتکھنڈوں سے کمزور نہیں بلکہ اور مضبوط ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں