صوبائی حکومت آب نوشی،تعلیم وصحت کے شعبے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کریگی، وزیر خوراک عبدالرحمن کھیتر ان

پیر 19 اگست 2019 21:17

کوئٹہ ۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) صوبائی وزیر خوراک وبہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھیتر ان کی مخلصانہ کوششوں سے قبائلی جھگڑوں کے خاتمہ کیلئے اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے قبائلی جھگڑوں کے فیصلے کا آغاز بارکھان سے کیا جس میں ناہڑ برداری اور سید برداری کی دیرینہ رنجش اور کالکانی برداری اور حیسانی برداری کے درمیان قتل کا فیصلہ کیا دونوں فریقین نے سردار کا فیصلہ بخوشی قبول کیاگلے ملے اور آپس میں شیر وشکر ہو گئے قبائلی معتبرین اور دیگر افراد نے صوبائی وزیر کے اس اقدام کو سہر ایا۔

قبائلی جھگڑوں کا خاتمہ کرنے میں صوبائی وزیر کامکمل ساتھ دینے کااعادہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے اجتماع سے بات چیت کرتے ہو ے کہاکہ انشاء اللہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوا ہے ضلع بارکھان میں بسنے والے عوام کے جائز مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں بعد میں صوبائی وزیر سے بارکھان کے نوجوانوں کے ایک وفد کی شکل میں ملاقات کی اور صوبائی وزیر کو اپنے بارہ نکات پیش کئے جس میں صحت،تعلیم، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر،سیوریج کا نظام ،پختہ گلیوں، Bsc,Baکے سنٹر کی منظوری وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بارکھان کے نوجوانوں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت آب نوشی،تعلیم وصحت کے شعبے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کرئے گی ڈیوٹی نہ دینے والے اسٹاف کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی نوجوان تعلیم پر توجہ دے تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر ادھورا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں