موجودہ حکومت کی ایک سال کی کارکردگی مثالی رہی ہے ،لیاقت شاہوانی

اس سے پہلے کسی بھی حکومت کی ایسی کارکردگی دیکھنے میں نہیں آئی تھی، ترجمان حکومت بلوچستان

پیر 19 اگست 2019 22:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ایک سال کی کارکردگی مثالی رہی ہے ، اس سے پہلے کسی بھی حکومت کی ایسی کارکردگی دیکھنے میں نہیں آئی تھی،اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ہر چیز کو باریک بینی کے ساتھ دیکھتے ہیں اور ہر مسئلے کا موثر حل نکالنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں،وزیراعلی بلوچستان کے وژن پر کام کرتے ہوئے موجودہ حکومت نے جو اقدامات اٴْٹھائے ہیں ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا قیام،کوئٹہ پیکج کے تحت ائیر پورٹ روڈ،سریاب روڈ،اسپنی روڑ اور سبزل روڈ کی کٴْشادگی،سول ہسپتال کوئٹہ کے نئے تعمیر شدہ او پی ڈی عمارت کا افتتاح،بلوچستان منرل پالیسی 2019 کی منظوری،آثار قدیمہ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے بجٹ میں خصوصی فنڈ کی فراہمی،بلوچستان اسمبلی میں ڈے کئیر سینٹر کا قیام،سعودی عرب کی بلوچستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادگی،وزیراعلی بلوچستان کا اہم اٴْمور پر ویڈیو کانفرنسنگ،عوامی انڈومنٹ فنڈ کا قیام، 20000 خالی آسامیوں کیلیے پالیسی وضع کرنا، BRA کے ذریعے ریکارڈ ریوینو کا حصول،وزیراعلی شکایات سیل کا قیام،زیارت سیاحتی منصوبہ،صوبائی دارالحکومت کی صفائی اور خوبصورتی کا خصوصی پروگرام موجودہ حکومت کی مثالی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اوران کے علاوہ صوبہ کے اساتذہ ،انجینئرز اور ڈاکٹرز کے مسائل کا حل اور اب جلد فارماسسٹ کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں