پیمرا ریجنل آفس کوئٹہ کی ٹیم کے صوبے کے مختلف اضلاع میں کیبل ٹی وی نیٹ ورکس پر چھاپے

غیر قانونی طور پرانڈین چینل اور انڈین مواد نشر کرنے والے آپریٹرز کے خلاف کارروائی آلات ضبط کر لئے

پیر 19 اگست 2019 22:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) پیمرا ریجنل آفس کوئٹہ کی ٹیم نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کیبل ٹی وی نیٹ ورکس پر چھاپے مارے اور غیر قانونی طور پرانڈین چینل اور انڈین مواد نشر کرنے والے آپریٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف آلات ضبط کئے بعد ازاں پیمرا ٹیم نے تمام کیبل آپریٹرز کو ہدایت جاری کی کہ کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کیبل کے خلاف پیمراآئین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں