کوئٹہ غدیر کمیٹی کی جانب سے ’’غدیری دسترخوان‘‘ کا اہتمام

منگل 20 اگست 2019 21:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2019ء) کوئٹہ غدیر کمیٹی کے زیر اہتمام 18 ذالحجہ کی مناسبت روز عید غدیر کے حوالے سے شہداء چوک علمدار روڑ میں غدیری دسترخوان کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شہر بھر سے مختلف مکاتب کے علماء کرام سمیت عام شہریوں نے شرکت کیں علماء کرام نے کہا کہ آخری حج کے موقع پر رسول خدا ختم مرتبت حضرت محمد مصطفی (ص) نے پوری دنیا سے حج کیلئے آئے ہوئے حجاج کرام کو غدیر خم کے مقام میں روک کر حضرت علی مُرتضیٰؑ علیہ السلام کا ہاتھ بلند کر کے ولایت کا اعلان کیا تمام حجاج اور اصحاب رسول نے حضرت علی علیہ السلام کو مبارکباد دی اور آپ رسول خدا نے کہ فرمایا کہ آج دین اسلام مکمل ہوا اس موقع پر مولانا عبد الحق ہاشمی، ڈاکٹر عطاء الرحمن، پیر سید حبیب اللہ شاہ، علامہ سید ہاشم موسوی و ضلعی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین ارباب لیاقت علی نے مختصرا'' خطابات کیئے خصوصی خطاب میں علماء کرام نے حضرت علی علیہ السلام کی شخصیت اور حدیث نبوی پر روشنی ڈالی تمام علماء کرام نے عالم اسلام میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں