اے این پی کا صالح محمد مندوخیل کی19ویں برسی پر ان کی قومی خدمت کو خراج عقیدت

منگل 20 اگست 2019 21:39

ًکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں پارٹی کے سابق صوبائی صدر مرحوم صالح محمد خان مندوخیل کی 19 ویں برسی کے موقع پر انہیں انکی قومی سیاسی جمہوری سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ارواشاد صالح محمد خان مندوخیل شروع دن سے پشتون قومی تحریک اور فکر باچاخان سے وابستہ رہے اور مرتے دم تک اس پر سختی سے کاربند رہے مرحوم اور دیگر اکابرین نے جن مقاصد کے لئے جہد کی تھی وہ اج بھی حل طلب ہے پشتون اج بھی تیسرے درجے کی شہری کی حثیت سے زندگی گزارنے پر مجبور اور پشتو زبان کلتور اقدار و روایات کو بقا کا مسئلہ درپیش ہے ملک کے اندر جمہوریت جمہوری ادارے عدلیہ اور میڈیا کو زیردست رکھنے کیلئے غیر جمہور قوتیں اور اشرافیہ ملکر اسے پنپنے نہیں دے رہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی صدر ارواشاد صالح محمد خان مندوخیل کی 19 ویں برسی ہم ایسے حالات میں منانے جارہے ہیں جب حکمران اور بالادست طبقہ چھوٹی قومیتوں کے حقوق سے انکاری ہے وفاق کے نام پر چھوٹے صوبوں کو انکے وسائل پر اختیار سے محروم رکھ کر انکی احساس محرومی وحساس بیگانگی کو مزید تقویت دی جارہی ہے اور یہ سب کچھ ماضی کے تمام تر تلخ تجربات سے سبق حاصل کئے بنا بار بار دہرایا جارہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی عوام کے بنیادی حقوق کی بازیابی آزادی اظہار رائے کی بحالی پارلیمنٹ کی بالادستی آزاد عدلیہ اور ازاد میڈیا کے قیام کے لئے اپنے اکابرین کی شاندار جدوجہد اور اصولوں کو سامنے رکھ کر ملک کے دیگر سیاسی جمہوری قوتوں کے سنگ سلیکٹڈ وزیراعظم اور پروردہ اشرافیہ کے غیر آئینی غیر جمہوری اقدامات کے بر خلاف سیسہ پلاء ہوء دیورا کی مانند ماضی کی طرح پوری سیاسی استقامت کے اساتھ تمام تر دھونس دھمکیوں اور مفادات ومراعات سے بالاتر ہوکر اپنی قومی سیاسی وطنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہیگی بیان میں کہا گیا کہ ارواشاد صالح محمد خان مندوخیل کی 19 ویں برسی کے مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام جمعرات 29 اگست سہ پہر 3 بجے ظریف شہید پارک ژوب میں تعزیتی اجتماع منعقد کیا جا ئے گا جس سے پارٹی کے صوبائی مرکزی ضلعی رہنما خطاب کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں