وزیر بلدیا ت بلوچستان سے ہمشیرہ کے انتقال پر مختلف شخصیات کا اظہار تعز یت

جمعرات 22 اگست 2019 20:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) صوبائی وزیر بلدیا ت سردار محمد صالح بھوتانی سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر مختلف شخصیات نے اظہار تعز یت کیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابق صوبائی وزراء نوا ب ایاز خان جوگیزئی ، یحییٰ خان ناصر، سیکرٹری بلدیات صالح ناصر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کوئٹہ اسد خان ناصر، ایڈیشنل سیکرٹری منور حسن، ایڈمینسٹریٹر میڑوپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ طارق مینگل ،سردار اکبر ناصر، قاسم خان ، اسفند یار خان جوگیزئی،اسلم ناصر و دیگر نے صوبائی وزیر بلدیا ت سردار محمد صالح بھوتانی سے انکی رہائشگاہ پر انکی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں