کوئٹہ ،تجاوزات ہٹانے کی مہم جاری ،انتظامیہ نے باچاخان چوک پر کئی تھڑے مسمار اور متعدد دکانوں کو سیل کردیا

جمعرات 22 اگست 2019 20:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) کوئٹہ میں تجاوزات ہٹانے کہ مہم جاری ہے انتظامیہ نے باچاخان چوک پر کئی تھڑے مسمار اور متعدد دکانوں کو سیل کردیا ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کاوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے مطابق تجاوزات بلوچستانہائی کورٹ کے حکم پر ہٹائے جارہے ہیں ، کارروائی کے دوران اینٹی انکروچمنٹ سیل نے بلدیہ پلازہ باچاخان چوک سے تجاوازات ہٹائے راستے میں رکھے گئے غیر قانونی کھوکاجات کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ پندرہ دکانوں کو تھڑے کرائے پر دینے کی وجہ سے سیل کر دیا گیا ،کارروائی کے دوران متعدد دکانوں کے باہر موجود سامان قبضے میں لے لیا گیا جبکہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں