انجینئر عبدالفتح بھنگر کا چیف انجینئر ایریگیشن کے ہمراہ وندر ڈیم پراجیکٹ سائٹ کا دورہ

جمعرات 22 اگست 2019 23:03

کوئٹہ ۔22اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سیکریٹری انجینئر عبدالفتح بھنگر اور محکمہ ایریگیشن کے سیکریٹری علی اکبرنے چیف انجینئر ایریگیشن افتخار کے ہمراہ وندر ڈیم پراجیکٹ سائٹ کا دورہ اور معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسئن ایریگیشن اوتھل ملک اشرف اور ایکسئن پی ایچ ای تنویر جاموٹ نے اپنے اپنے محکموں کے سیکرٹریز کو پراجیکٹ فیزیبلٹی کے حوالے سے دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ15230.76 ملین لاگت کے اس پراجیکٹ کی بدولت نہ صرف زرعی مقاصد بلکہ تحصیل وندر اور گڈانی کے عوام کی ضروریات کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا،بریفنگ میں بتا یا گیا پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے وندر ڈیم کی تعمیر سے لاکھوں کیوسک سیلابی پانی سمندر میں ضائع ہونے کے بجائے زرعی اور آبنوشی مقاصد کے تحت استعمال میں لایا جائیگا اورزیر زمین واٹر لیول بلند ہونے سے زرعی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا اور لسبیلہ میں زرعی ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا،،ایکسئن پی ایچ ای تنویر جاموٹ نے محکمہ پی ایچ ای کے زیر تکمیل منصوبوں اور حالیہ بارشوں کے بعد گڈانی کو پانی سپلائی کی بحالی کے جاری کاموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ بھوانی ندی کے سیلابی پانی سے متاثرہ سائٹ پر چالیس فٹ پائپ مشینری کے ذریعے پہنچا دی گئی ہیں بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جلد حب سے گڈانی کو پانی کی فراہمی کی سپلائی بحال کردیجائیگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں