بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کا ائیرپورٹ روڈ پر قائم مختلف ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ

جمعرات 22 اگست 2019 23:03

کوئٹہ ۔22اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے جمعرات کے روز ائیرپورٹ روڈ پر قائم مختلف ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نقیب اللہ ناصر کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے معائنے کے دوران مذکورہ کھانے پینے کے مراکز میں فروخت ہونے والی اشیاء کے معیار اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تکتو نائٹس ریسٹورنٹ،ایپل فاسٹ فوڈ،بیٹھک ریسٹورنٹ،محفل ریسٹورنٹ اور کباب رول ریسٹورنٹ سمیت مختلف کھانے پینے کے مراکز کے مالکان و عملے کو فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے عوام کو معیاری ومحفوظ اشیاء خورد نوش کی فروخت یقینی بنانے،حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پروڈکشن کی تیاری اور صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئیں جبکہ متعدد کو خصوصی ہدایت نامے اور اصلاحی نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں