کشمیر کی آزادی ہر پاکستانی کی دلی تمنا ہے ،بھارت کے کالے قانون کی کوئی حیثیت نہیں، ڈائریکٹرخدمت انسانیت فاؤ نڈیشن بلوچستان محمد نعیم

جمعہ 23 اگست 2019 16:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) خدمت انسانیت فاؤ نڈیشن بلوچستان کے ڈائریکٹرمحمد نعیم نے کہاہے کہ کشمیر کی آزادی ہر پاکستانی کی دلی تمنا ہے اور اس کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔بھارت کے کالے قانون کی کوئی حیثیت نہیں اور اب پوری دنیا نے بھارت کا مکروہ چہرہ دیکھ لیا ہے۔ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگا نہیںجا ئیں گی اور بہت جلد کشمیر میں آزادی کا سو رج طلوع ہوگا ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں کی بے مثل جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں،مودی سرکار نے آرٹیکل 370 ختم کر کے اپنے انتہا پسند ایجنڈے کی تکمیل کی مگر کشمیر کے تحریک آزادی کے جدوجہد کو بزور طاقت ختم نہیں کیا جا سکتا ہے جبکہ کشمیر کی آزادی کے بغیر تکمیل پاکستان کا سفر ناممکن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کشمیر میں مظالم اور کرفیو سے بھارت کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، پاکستانی عوام کا دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتا ہے ،پاکستانی قوم اپنے آزادی کے دن کشمیر سے اظہار یکجہتی سے ثابت کر دیا کہ ہم سب اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی کے حالیہ اقدامات نے دو قومی نظریہ کو ایک مرتبہ پھر زند ہ کردیا جس کی بنیاد پر مسلمانان نے بر صغیر سے ہندووں اور انگریزوں سے آزادی حاصل کی تھی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں