عوام اور سیاسی جماعتیں پولیس کے ساتھ تعاون کریں، ان کے تعاون سے ہی امن وامان کے قیام اور استحکام میں مدد ملے گی، ایس پی ہرنائی کمال خان کبزئی

جمعہ 23 اگست 2019 16:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ایس پی ہرنائی کمال خان کبزئی نے کہاکہ ضلع میں امن وامان کے قیام عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا منشیات سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے ہرنائی پولیس ہرممکن اقدامات کررہے ہیں اور یہ پولیس کا فرض بھی ہے عوام اور سیاسی جماعتیں پولیس کے ساتھ تعاون کرے عوام اور سیاسی جماعتوں کے تعاون سے ہی امن وامان کے قیام میں مدد ملے گی، ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

جماعت اسلامی کے وفد نے ایس پی ہرنائی کمال کبزئی اور ہرنائی پولیس کی جانب سے ہرنائی میں امن وامان کے قیام اور منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا،ایس پی کمال خان کبزئی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی اولین ترجیحی امن وامان کے قیام عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا ہے جس کیلئے ہرنائی پولیس وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو استعمال کررہی ہیں ،انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جی سبی رینج کے خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں ، اشتہاری ملزمان ، سمیت دیگر جرائمہ پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کررہے ہیں جس میں کافی حد تک پولیس کامیاب رہی ہے، انہوں نے کہاکہ عوام اور سیاسی جماعتوں کا فرض بنتا ہے کہ ہرنائی پولیس سے تعاون ، منشیات اور دیگر سماجی برائیوں پھیلانے والے افراد کی نشاندہی کرے ،پولیس انکے نام ظاہر نہیں کرے گی کیونکہ عوام کے تعاون سے ہی پولیس منشیات کے خاتمے اور دیگر جرائم پر قابوں پانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ایس پی ہرنائی نے کہاکہ منشیات فروشوں ، اشتہاری ملزمان ، ودیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف ہرنائی پولیس کے اقدامات عوام کے سامنے ہے اور جب سے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالا ہے کئی اشتہاری مفرور ملزمان کے علاوہ منشیات فروشوں ، موٹرسائیکل چوری ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جی سبی کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں اسطرح اشتہاری مفرور ملزمان ، چوری و دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ملزمان کے ناموں کے فہرستیں تیار ہے اور پولیس بھرپور کارروائی کررہی ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں