کوئٹہ میں مسلح افرادکی فائرنگ سے ماں بیٹاجاں بحق

ہفتہ 24 اگست 2019 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) کوئٹہ میں مسلح افرادکی فائرنگ سے ماں بیٹاجاں بحق ۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون اور اسکا چار سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں