مچھ کے علاقے میں تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے دو مسافر جاں بحق ،10 زخمی

ہفتہ 24 اگست 2019 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) مچھ کے علاقے میں تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے دو مسافر جاں بحق 10 زخمی لیویز کے مطابق ہفتہ کو مچھ کے علاقے کرتہ کراس کے قریب کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد دین محمد اور دلبر خان جاں بحق جبکہ 10 افراد نصیر،مجید ، خیر دین ، راز محمد ، سید خان ، نور ، شوکت ، جاوید ، عبدالستار اور ماریہ بی بی زخمی ہوگئے لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں