دوسرے اداروں ، محکموں اور بیرون ملک میں ڈیپوٹیشن کے تحت خدمات سر انجام دینے والے 44 ڈاکٹرز کو آخری نوٹس جاری

ہفتہ 24 اگست 2019 23:57

کوئٹہ ۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے 44 ڈاکٹرز کو آخری نوٹس کا اجراء کر دیا ہے جو کہ دوسرے اداروں ، محکموں اور بیرون ملک میں ڈیپوٹیشن کے تحت خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ان کی ڈیپوٹیشن کی معیاد عرصہ دراز سے پوری ہو چکی ہے مگر اب تک اپنی اصل محکمہ جاتی تعیناتی پر رپورٹ نہیں کیا۔ لہزا اس آخری نوٹس کے اجراء کے فورا بعد متعلقہ ڈاکٹرز محکمہ صحت کو 8 روز کے اندر رپورٹ کریں بصورت دیگر ان ڈاکٹرز کے خلاف سخت انظباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کو حکومت بلوچستان کے مروجہ قانون کے تحت نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس آخری نوٹس جاری کرنے سے قبل بھی ان ڈاکٹرز کو ڈیپوٹیشن کی معیاد پوری کرنے اور غیر قانونی طور پر محکمہ صحت سے غیر حاضر رہنے کی رپورٹ کرنیکے نوٹسزز جاری کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیپوٹیشن ختم ہونے اور محکمہ صحت رپورٹ نہ کرنے والے ڈاکٹرز کے نام کچھ یوں ہیں جن میں، ڈاکٹر عبد الحلیم ولد محمد ہاشم، ڈاکٹر عنایت اللہ ولد حبیب اللہ ، ڈاکٹر طاہرہ انور دختر محمد انور، ڈاکٹر انعام اللہ ولد عبدلعلی ، ڈاکٹر فرزانہ یوسف دختر محمد یوسف خان، ڈاکٹر عبد المتین ولد اللہ داد، ڈاکٹر یاسمین دختر صاحبزادہ عبدالوہاب، ڈاکٹر شہزادی سرور دختر غلام سرور، ڈاکٹر محمد نعیم ولد عبدالحلیم ، ڈاکٹر امبرین رشید دختر رشید احمد، ڈاکٹر محمد آصف ولد رحیم بخش،ڈاکٹر محمد سہیل ولدمحمد اسماعیل، ڈاکٹر سمیع اللہ ولد حبیب اللہ، ڈاکٹر عبدالکریم ولد محمد وزیر، ڈاکٹر منصورہ جعفری دخترمحمد موسی جعفری، ڈاکٹر عالیہ عباس دختر سید عباس حسین، ڈاکٹر شمائلہ منظور دختر منظور احمد، ڈاکٹر نوشین مزمل دختر محمد مزمل ، ڈاکٹر رحمت اللہ ولد عبدلنافی، ڈاکٹر امیر بخش ولد خیر بخش ، ڈاکٹر وہاب بزدار ولد غلام قادر ، ڈاکٹر سید نثار احمد ولد نور الدین شاہ ،ڈاکٹر مظفر کریم ولدعبدالکریم، ڈاکٹر ہارون اسحاق ولد محمد اسحاق ، ڈاکٹر نانک چند ولد شام لال، ڈاکٹر خیر جان ولدحبیب اللہ، ڈاکٹر سید نصیر احمد ولد سید نثار احمد، ڈاکٹر شازیہ دختر علی محمد ،ڈاکٹر فیض الدین ولد افتخار احمد، ڈاکٹر عبد القیوم ولد حاجی خانان، ڈاکٹر عبدالوحید ولد سید عبد الولی، ڈاکٹر عبدالظاہر ولدمحمدداؤد،ڈاکٹر عبدالوحید ولد غلام مصطفی ، ڈاکٹر ہما رنعیم دختر محمد نعیم، ڈاکٹرخلیل احمد ولد عبدالغفار، ڈاکٹر شیر حسن خان ولد عبد العزیز، ڈاکٹر سوویتا کماری دختر گوپی چند، ڈاکٹر فیصل عمران ولد عبد القادر،ڈاکٹر اجمل خان ولد کریم شاہ، ڈاکٹر نثار احمد ولد محمد انور، ڈاکٹر جمیل احمد ولد بہرام خان، ڈاکٹر عصمت اللہ ولد عبد الخالق اور ڈاکٹرعبد العلیم ولد عبد الکریم شامل ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں