کوئٹہ عوامی مارچ صوبے میں عوام کی امیدوں کا مرکز بنے گا ، مولاناعبدالحق ہاشمی

لاقانونیت، بدعنوانی ، آئی ایم ایف کی غلامی ،حکمرانوں کی بے حسی اور بلوچستان کو ان کا جائز حق نہ دینے کیخلاف 15ستمبر کا عوامی مار چ اہمیت کا حامل ہے

اتوار 25 اگست 2019 00:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئٹہ عوامی مارچ صوبے میں عوام کی امیدوں کا مرکز بنے گا لاقانونیت، بدعنوانی ، آئی ایم ایف کی غلامی ،حکمرانوں کی بے حسی اور بلوچستان کو ان کا جائز حق نہ دینے کیخلاف 15ستمبر کا عوامی مار چ اہمیت کا حامل ہے ۔ حکومتی نااہلی کی وجہ سے ملک میں سیاسی ، پارلیمانی ، اقتصادی اور ریاستی نظام کا بحران گھمبیر ہوتا جارہا ہے معاشی حالات ابتر ہے ، مہنگائی اور بے روزگاری سے غریب طبقہ پہلے ہی پسا ہوا تھا مگر اب ملازمت پیشہ افراد ، مڈل کلاس کے لوگ ، سفید پوش طبقے کی بھی پریشانی کا شکار ہوگیے ہے بدقسمتی سے ان پریشان کن حالات سے نکلنے کے لئے کسی قسم کی سنجیدہ کوشش نہیں ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کو مستقل قرضوں وآئی ایم ایف کی غلامی میں دکھیل دیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی ، بے روزگاری ، آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف 15ستمبر کوئٹہ عوامی مارچ کو کامیاب بناناوقت کی اہم ضرورت ہے امرائے اضلاع وذمہ داران اس سلسلے میں حکمت عملی تیار کرکے ہر طبقے کو شریک کروائیں یہ تمام طبقات کا عوامی مارچ ثابت ہوگا ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہوشربا مہنگائی کے باعث مریضوں کو ادویات خریدنا ممکن نہیں رہاادویات کی قیمتوں میں چارسو فیصداضافہ غرباء ومساکین کو زندہ درگورکرنے کی سازش ہے ۔

ریاست مدینہ کا اعلان تو کیا گیا مگر سود کی شرح بڑھ رہا ہے جو اللہ اور اللہ کے رسول ؐکے احکامات سے کھلم کھلم انحراف ہے ۔ نئی حکومت نے مختصر مدت میں نوجوانوں کے امنگوں کا خون کیا ، عام آدمی کا مایوس اور تمام طبقات زندگی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ہرطرف بے اعتمادی اور مایوسی جیسی خراب صورتحال ہیا،تمام مسائل کا حل اسلامی حکومت واداروں کو اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے میںمضمر ہے ۔

عوام کے جمہوری واقتصادی حق کو ہرصورت تسلیم کرنا ہوگا مہنگائی بے روزگاری بدامنی اور حکومتی بے حسی کی صورتحال تشویشناک ہے غریب عوام کودووقت کی روٹی بھی مشکل سے مل رہی ہے حکومت عوامی مسائل پر سنجیدگی اختیار کریں غربت بے روزگاری کی وجہ سے عوام کو ریلیف دیں مہنگائی بلخصوص اشیاء ضروری اور ادویات کی قیمتوں میں فی الفور کمی کریں جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف اورمظلوم کیساتھ ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں