ْبلوچستان میں ٹرینوں پر حملوں کی تھریٹ کے بعد ریلوے حکام نے سیکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے

اتوار 25 اگست 2019 15:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) بلوچستان میں ٹرینوں پر حملوں کی تھریٹ کے بعد ریلوے حکام نے سیکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے، ریلوے اسٹیشنوں اور ٹر یک پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ، مختلف مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے، ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس اور ایف سی کے اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

ریلوے اسٹیشن پر مسافروں اور سامان کی واک تھرو گیٹ اور اسکینرز کے ذریعے چیکنگ بھی کی جاتی ہے جبکہ اطراف پر نگاہ رکھنے کیلئے ریلوے اسٹیشن کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ریلوے حکام نے مسافروں سے سیکیورٹی انتظاما ت کے حوالے سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں