ڈاکٹروں کے تحفظ‘سرکاری اسپتالوں کے مسائل اور فارماسسٹس کے مطالبات حل کرنے کیلئے 19ستمبر تک اقدامات نہیں کیے گئے تو سخت احتجاج اور دھرنے کا اعلان کرینگے،ڈاکٹر تنظیموں کے رہنماوں کی پریس کانفر نس

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) ڈاکٹر تنظیموں کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے تحفظ‘سرکاری اسپتالوں کے مسائل اور فارماسسٹس کے مطالبات حل کرنے کیلئے 19ستمبر تک اقدامات نہیں کیے گئے تو سخت احتجاج اور دھرنے کا اعلان کرینگے‘یہ بات چیئرمین ہیلتھ کیئرئیر ورکرز کونسل کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ مندوخیل‘ ڈاکٹر قطب ساگر اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیمیں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن‘فارماسسٹس ایسوسی ایشن‘ پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن‘ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن‘ بلوچ ڈاکٹرز فورم‘ملگری ڈاکٹران‘فیزیوتھرافی ایسوسی ایشن شامل ہیں جس کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر برادری و ہیلتھ کیئرئیر کے مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا اور یہ فیصلہ کیا کہ عرصہ دراز سے ڈاکٹروں کا پروموشن نہ ہونا‘ڈاکٹروں کی اے سی آر سول اور بی ایم سی کے بجائے محکمہ صحت کے ضلعی افیسران کے اختیار میں دینا محکمہ صحت کے انتظامیہ کی بے جاء مداخلت‘بے روزگار فارماسسٹس کیلئے 600آسامیاں اور ان کے دیگر مسائل پیرامیڈیکس اسٹاف کی ٹریننگ‘ نرسنگ کیلئے سکالر شپ‘فیزیوتھرافی کیلئے نئی آسامیاں سمیت ڈاکٹروں کی تحفظ کیلئے اقدامات سمیت دیگر مسائل پر غورغوص کیاگیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے جائز مطالبات کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں ورنہ اس سلسلے میں ہم بھرپور احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کو 19ستمبر تک وقت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے تمام مطالبات حل کریں نہ ہونے کی صورت میں دھرنا اور دیگر سخت احتجاج کرنے کا اعلان کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں