وزیر صحت بلوچستان میر نصیب اللہ مری نے سول ہسپتال سے ملنے والی نعش کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 21:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) وزیر صحت بلوچستان میر نصیب اللہ مری نے سول ہسپتال سے ملنے والی نعش کا نوٹس لے لیا اپنے جاری ایک بیان میں وزیر صحت نے انہوں نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سول اسپتال کے احاطے سے ملنے والی خاتون کی نعش کی تحقیقات پولیس کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔متوفیہ سول سنڈیمن اسپتال میں نہ داخل تھیں نہ زیر علاج رہیں، اور نہ ہی سول سنڈیمن اسپتال سے علاج کے لیے رجوع کیا گیا متوفیہ خاتون کو شنٹ لگی ہوئی ہے وجہ موت گردے فیل ہونا بھی ہوسکتی ہے معاملے کی تحقیقات پولیس کے سپرد کر دی گئی ہے متوفیہ کے ہمراہ موجود بچے سے معلومات لی جارہی ہے سول سنڈیمن اسپتال سے متعلقہ مریض کا کوئی واسطہ ثابت نہیں ہوتا اسپتال انتظامیہ کسی بھی مرحلے پر کسی غفلت کی مرتکب نہیں۔

(جاری ہے)

جس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جارہی ہیں کیونکہ انسانی زندگی اہم ہے اسپتال ایسی کسی غفلت کا سوچ بھی نہیں جاسکتا۔ سوشل میڈیا پر غیر متعلقہ معاملہ کو اسپتال کے خلاف اسکینڈل بنا کر پیش کیا جاررہا ہے جو کہ سرکاری اور معتبر ادارے کو بلاوجہ بدنام کرنی کی سازش ہے سول سنڈیمنن اسپتال میں ہر مریض اہم ہے سوشل میڈیا پر سول سنڈیمن اسپتال کے خلاف تسلسل کے ساتھ پروپیگنڈا قابل افسوس ہے سول سنڈیمن اسپتال کے خلاف پروپیگنڈے میں ایک مخصوص مافیا ملوث ہے جس کو اصلاحات سے تکلیف ہے اسپتال صوبے کے سب سے بڑے اسپتال کے خلاف تسلسل کے ساتھ بے بنیاد الزامات پروپیگنڈے پر ایف آئی اے کرائم ونگ کے زریعے کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بے بنیاد پروپیگنڈے کا تدارک کرنے کیلئے حکومتی کاوشوں کا ساتھ دیں تاکہ سول ہسپتال آنے والے غریب مریض بلاخوف آکر اپنا علاج کراسکیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں