عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہیں،غیرحاضرآفیسران اورملازمین کے خلاف سخت کارروائی کریں گے،ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ

پیر 16 ستمبر 2019 14:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے، سرکاری ادارے عوام کی فلاح بہبود اوربنیادی مسائل کے حل کیلئے بنائے گئے ہیں، اپنے ڈیوٹیوں سے غائب ملازمین کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،غیرحاضرآفیسران اورملازمین کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ہمیں عوام کی خدمت کیلئے تعینات کیاگیا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے عوام کو صحت کی سہولیات پر کوئی سجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،ڈاکٹرز/ پیرامیڈیکس عوام کے مسیحا ہیں وہ اپنی ڈیوٹی کو یقینی بناکر عوام کے علاج معالجہ پرتوجہ دے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ناکس ون اور ٹو میں بی ایچ یوز اور سکولوں کا دورے کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام ب کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں سے دوردراز علاقوں میں موجود سکولوں اور ہسپتالوں کی کاکردگی میں بہتری آئی ہے، ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے عوام کو یقین دلایا کے عوام کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت خصوصاًً صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے خصوصی ہدایت دی ہے کہ ضلع ہرنائی کے تمام پسماندہ علاقوں میں عوام کی بنیادی مسائل حل کرکے انہیں صحت ، تعلیم، پینے کی صاف پانی کی فراہمی انکے دہلز پر فراہم کریں ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں کیونکہ جب تک آپکے اپنے علاقے کے بچے اور بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کرینگے تو علاقہ ترقی نہیں رسکتا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیحی تعلیم کو عام کرنا اور کوئی بھی بچہ بچی تعلیم سے محروم نہ رہے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیرترقی نہیں پاسکتاحکومت سکولوں کی حالت زار میں بہتری لانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے سکولوں میں کتابوں کی فراہمی اورفرنیچرکی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ ہماری نئی نسل کو بہتر اندازمیں تعلیم کے زیورسے آراستہ کیا جاسکے اساتذاہ کرام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں اساتذاہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں