سی پیک پر عملدرآمد سے گوادر کے نوجوانوں کو تعلیم، تربیت اور روزگار کے وسیع مواقع حاصل ہوں گے، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر

پیر 16 ستمبر 2019 17:58

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ( ر )فضیل اصغر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے خاص طور سے گوادر میں سی پیک پر عملدرآمد سے مقامی آبادی خاص طور سے گوادر کے نوجوانوں کو تعلیم تربیت اور روزگار کے وسیع مواقع حاصل ہوں گے ، گوادر کو سی پیک منصوبہ میں کلیدی اہمیت حاصل ہے اس حوالے سے اس اہم اور بڑے ترقیاتی منصوبے میں بلوچستان کا کردار سب اہم ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گوادر کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر کمشنر مکران کیپٹن (ر )محمد طارق زہری اور ڈپٹی کمشنر گوادرکیپٹن( ر) محمد وسیم نے چیف سیکرٹری کا استقبال کیا، چیف سیکرٹری کے ہمراہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، سیکرٹری نے گوادر پورٹ اور چائینہ بزنس سینٹر کا بھی دورہ کیا اور مختلف حصے دیکھے اس موقع پر چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژاؤ باؤ زونگ نے چیف سیکرٹری کو چائنہ بزنس سنٹر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، چیف سیکرٹری بلوچستان کو چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات نے اپنے اداروں سے متعلق بریفنگ دی اور اب تک کے ترقیاتی منصوبوں کے پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ کمشنر مکران کیپٹن (ر) محمد طارق زہری نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے خواب کو تعبیر دینے کیلئے اور سی پیک کو بلوچستان اور اس عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور عوام جلد ان اقدامات کے مثبت اثرات کا مشاہدہ کریں گے گوادر کی ترقی میں سب سے زیادہ فائدہ یہاں کے مقامی ماہی گیروں کو ہوگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں