پاک فوج بھار تی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، نورمحمد دمڑ

پیر ستمبر 23:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) پاک فوج بھار تی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ،مودی سرکار کے کشمیریوں پر مظالم کو برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے الحمد ماڈل سیکنڈری اسکول زیارت کے زیر اہتمام سالانہ تقریب بعنوان ہم سب کا پاکستان ،کشمیر ہمارری شہ رگ ہے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،پروگرام میں کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کی گئی اور کشمیر یوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

پروگرام سے ایڈیشنل سیکرٹری محمد فاروق ،ڈی پی او محمد علی کاسی ،اسسٹنٹ کمشنر اعجاز سرور،پروفیسر عبدالرحمان اسکول کے پرنسپل سمیع اللہ کاکڑ نے بھی خطاب کیا،پروگرام میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد دمڑنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر بچہ کو اسکول میں ہر استادکو کلاس میں دیکھنا چاہتے ہیں،معاشرے میں استاد کا مقام بہت اونچا ہے ،اپنے اسکو ل سے غیر حاضر اساتذہ کی کوئی ضرورت نہیں ،جوبھی ٹیچر تعلیم کے فروغ کے لیے کردار ادا کرے گا ان سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے ساتھ پرائیوٹ تعلیمی اداروں کا تعلیم کے فروغ کے جو کردار رہا ہے ان کو ہم سراہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کے معیار اور ہمارا مستقبل ہیں ،نوجوان محنت کو شعار بنا کر ملک کو ترقی کا راہ پر گامزن کریں۔صوبائی وزیر نے الحمد ماڈل اسکول کی مزید بہتری اوراسکول کے مسائل کے حل کے لیے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے اور اسکول کی کارکردگی کو سراہا۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments