وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر بشریٰ رند کازرغون ہا و سنگ اسکیم کے ملا زمین کی بحالی کے آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

پیر ستمبر 23:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) صو با ئی مشیر برائے ایکسائیز ملک نعیم بازئی ،وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر چیئرپر سن کیو ڈی اے محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملازمین کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔عوام کو ماضی میں صرف نعروں تک محدود رکھا گیا وزیراعلی بلوچستان عوام کو اپنا گھر بنانے کے لیے سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرغون ہا و سنگ اسکیم کے ملا زمین میں ملا زمت پر بحالی کے آرڈر تقسیم کرنے کے مو قع پر کیا اس موقع پر سیکرٹری کیو ڈ اے حبیب اللہ ڈی جی صلاالدین نو رزئی اور علاقے کے معتبرین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں ملازمین کے مسا ئل پر کو ئی تو جہ نہیں دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لو گو ں کو صرف زندہ باد کے نعروں تک محدود رکھا گیا۔

ہم نے ہر محاذ پر عوام اور ملازمین میںمحنت کشوںکے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور ان کی جدوجہد میں ساتھ دیا انھوں نے کہا کیو ڈی اے کے زرغون ہا وسنگ اسکیم کے ملا زمین کو ماضی میں روزگار سے فارغ کیا گیا ۔جنہیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ذاتی دلچسپی اور ملک نعیم خان بازئی کی کوششوںسے ملازمین کو دوبارہ بحال کردیا گیا اور غریب ملا زمین کے گھر کے چولہے بحال ہوگئے۔

جو کہ انتہائی مشکل کام تھا مگر عوام کی خدمت ان کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل حل کرنے کا جذبہ لے کر آئے ہیں ۔انہوں نے کہا وزیراعلی بلوچستان ب بھی ہاؤسنگ اسکیم میں دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ عوام اپنا گھر بنا سکے زرغون ہاوسنگ اسکیم کے گیس اور بجلی فراہمی کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ جلدی ہی تعمیراتی سلسلہ شروع ہوگا ہاؤسنگ اسکیموں کے جو حل طلب مسائل ہیں انہیں حل کردیا جائے گا۔ زرغون ہا ئو سنگ اسکیم کاشمار بھی ایک اچھے ہاؤسنگ سکیم میں ہوگا ۔انہوں نے کہا علاقے میں نوجوانوں کی کھیلوں کے گراؤنڈ بھی بنائے جائیں گے تاکہ نوجوان کھیلوں کی طرف متوجہ ہوں مثبت سوچ کے ساتھ اپنے شہر صوبے اور ملک کا نام روشن کریں۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments