بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا مختلف ہوٹلز ، بیکرز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ

پیر ستمبر 23:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے پیر کے روز طوغی روڈ اور علمدارروڈ میں قائم مختلف ہوٹلز ، بیکرز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔دوران معائنہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مذکور کھانے پینے کے مراکز میں فروخت ہونے والی مختلف اشیاء کے معیار اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی حکام نے کاروائی کرتے ہوئے واؤ سویٹس اینڈ بیکرز کو انتباہ کے باوجود پروڈکشن ایریا میں گندگی، کھانے کی اشیاء ڈھکی ہوئی نہ ہونے اور ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر سیل کر دیا جبکہ کراچی بریانی اور سردار ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری و مضر صحت اشیاء خوردونوش کی تیاری اور فروخت سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر 50،50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

مزید برآں اتھارٹی حکام کی جانب سے متعدد کھانے پینے کے مراکز کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے جبکہ مذکورہ مراکز کے مالکان وعملے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردنوش کی تیاری یقینی بنانے اور صفائی کے انتظامات میں بہتری لانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئیں۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments