اے این پی لسبیلہ کے زیراہتمام پشتون کلچر ڈے کے موقع پر جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا

پیر ستمبر 23:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے زبان و ادب کی ترقی اور فروغ کے لئے معاشرے کے تمام طبقات سے بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے قومی فرائض سے اچھی طرح آگاہ ہیں 22ستمبر کو اے این پی ضلع لسبیلہ کے زیراہتمام پشتون کلچر ڈے کے موقع پر جام میر غلام قادرخان سٹڈیم میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے دور رس اثرات و نتائج برآمد ہوں گے، اپنی زبان ، ثقافت اور مثبت اقدار سے غافل قوموں کے لئے تاریخ میں کوئی جگہ نہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے منایا جارہا ہے اسی مناسبت سے 22ستمبر کو عوامی نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ کے زیراہتمام جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے پارٹی قائدین خطاب کریں گے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر جلسہ عام دوررس اثرات کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے صرف سیاسی میدان ہی نہیں بلکہ ادب ، صحافت اور ثقافت کے میدان میں بھی پشتون حقوق کا دفاع کیا ہے اور ہمیشہ دفاع کرتی رہے گی عوامی نیشنل پارٹی نہ صرف قوم کی سیاسی فکری نظریاتی طور پر نگہبانی کرتی ہے بلکہ قومی اقدار تاریخ کلچر زبان کے تحفظ میں بھی پیش پیش رہی ہے سو سالہ جدوجہد میں اکابرین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ پشتو زبان دنیا بھر میں بولی جاتی ہے اور پشتون ثقافت کو فروغ ملاہے انہوں نے کہا کہ پشتون ثقافت خطے کی قدیم ثقافت ہے جس کا دفاع اور اس کی ترقی و ترویج اور فروغ کے لئے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ہم نے ثقافت کے فروغ کے لئے کام نہیں کیا تو ہماری آنے والی نسلیں اپنی ثقافت سے محروم ہوجائیں گی جس کی تمام تر ذمہ داری ہم پر عائد ہوگی اس لئے وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ ہرپشتون اپنی زبان اور ثقافت کے فروغ کے لئے کام کرے پارٹی کے زیراہتمام22ستمبر کو شام 5 بجے لسبیلہ جام میر غلام قادرخان سٹڈیم میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے تمام کارکن اس میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments