)صوبے میں آباد تمام اقوام کواپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے یک آواز ہونا پڑیگا،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی

پیر 16 ستمبر 2019 23:55

#کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے نسلی نفرتوں کے خاتمہ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں آباد تمام اقوام کواپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے یک آواز ہونا پڑیگا ۔گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ میں قبائلی معتبرین سے گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا کہ فاٹا سے گوادر تک پشتون بلوچ سرزمین کو نہ صرف بحرانوں اور چیلنجز کا سامنا ہے بلکہ آئندہ آنیوالے دنوں میں ان میںمزید اضافہ ہوگاکیونکہ ہماری سیاسی جماعتیں انتشار اور سماج طبقاتی انتشار ، نسلی ٹکرائو،اور بے روزگاری کا شکار ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اپنے سماج کو درپیش بحرانوں سے نکال کر سرزمین کو امن کا گہوارہ ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کیلئے یہاں آباد تمام اقوام کو اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرکے نسلی اور مذہبی تعصب کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سینے میں تین سو ارب ڈالر کا سونا دفن ہے سوئی سے نکلنے والی گیس جس نے پاکستان کی صنعتوں کو آباد کیا مگر افسوس وسائل کے مالک خودآج بحرانوں میں گھرے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ طبقاتی ،نسلی ٹکرائو ،مذہبی اور طبقاتی نفرتوںکا خاتمہ کرکے ہی ہم اپنی سرزمین کو امن ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوری نصیر خان اور احمد شاہ ابدالی کے دور میں خلیج بنگال سے خلیج فارس تک بلوچ اور پشتون ایک طاقت اور اپنی منفرد پہنچان رکھتے ہیں آج ایک مرتبہ پھر ہمیں اپنی صفوں سے نسلی تعصب کو ہواد ینے والوں کو نکال کر شیرانی سے گوادر تک حقوق حاصل کرنے کیلئے یک زبان ہونے کی ضرورت ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں