/ بلوچستان نیشنل پارٹی کا وڈھ لوپ ‘ کلی عبدالکریم گمشادزئی دو دیگر میں سرچ آپریشن کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت

پیر 16 ستمبر 2019 23:55

×کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں وڈھ لوپ ‘ کلی عبدالکریم گمشادزئی دو دیگر کلیوں میں سرچ آپریشن کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رات کی تاریکی میں بلوچ روایات کی پامالی کی گئی جو کسی بھی صورت قابل برداشت عمل نہیں خواتین ‘ بچوں کو حراساں کرنے کے عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اس حوالے سے ہر فورم پر غیر قانونی چھاپے اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کیخلاف آوازبلند کرے گی جبکہ اسی وڈھ میں جرائم پیشہ افراد آزاد گھوم رہے ہیں مگر انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا بے گناہ ‘ معصوم لوگوں کے گھروں پر چھاپوں ‘ خواتین کو حراساں کر کے خوف و ہراس پھیلانے کے عمل کیخلاف پارلیمان میں آواز بلند کریں گی بی این پی قومی جمہوری سیاست جماعت ہونے کے ناطے بلوچستان میں غیر قانونی چھاپوں ‘ ناانصافیوں کو ہر گز برداشت نہیں کرے گی وڈھ لوپ سمیت بلوچستان بھر کے عوام کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں