کوئٹہ، عدلیہ کی جانب سے مریم نواز کو پارٹی عہدے سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست کو رد کرنے پر ہم شکر گزار ہیں،جمال شاہ کاکڑ

منگل 17 ستمبر 2019 23:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ عدالت عدلیہ کی جانب سے مریم نواز کو پارٹی عہدے سے متعلق تحریک انصاف کی جانب سے درخواست کو رد کرنے پر ہم شکر گزار ہیں کہ عدلیہ نے حقیقی معنوں میں آزاد فیصلہ کیا اور حکمرانوں کو شکست کرنا پڑا پاکستان مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور آج بھی ہم عدالتوں سے انصاف مانگتے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت کو اب ہر جگہ شکست نظر آئے گی عوام پر مہنگائی کابوجھ مسلط کیا گیا ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ آئین وقانون کی پاسداری کی ہے مریم نواز کے عہدے سے متعلق عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں وفاقی حکومت جان بوجھ کر مسلم لیگ(ن)قیاد ت کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے مگر ہم انتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم نے ہر مشکل وقت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے پی ٹی آئی کی حکومت مریم نوازسے اس لئے ڈر رہی ہے کہ اگر وہ پارٹی کے عہدے پر بر قرار رہی تو وہ حکومت کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)اب بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور آئندہ عام انتخابات میں اگر مداخلت بند رہی تو مسلم لیگ(ن)سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کرابھرے گی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں