وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں سماعت جاری تیسرے روز چودہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے

بدھ 18 ستمبر 2019 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں سماعت جاری تیسرے روز چودہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے،کمیشن نے دوران سماعت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ نوجوان کا کیس لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ انے کی بنا پر خارج کردیا محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئیبلوچستان ہائی کو رٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمن کی سربراہی میں قائم حکومتی کمیشن نے تیسرے روز کی کا ر ر وا ئی مکمل کرلی کمیشن نے آ ج 14کیسز کی سماعت کی جن میں سے نوکاتعلق کو ئٹہ سے ہے جبکہ دیگر لاپتہ افراد کا تعلق پشین،تربت،مستو نگ،پشاوراورراولپنڈی سے ہے محکمہ داخلہ کے مطابق سماعت کے دوران کمیشن نے کو ئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ نوجوان کا کیس لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی بنا پر خارج کردیاتحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ نوجوان گھر سے بھاگا ہوا ہے کمیشن کی تین روز کی سماعت کے دوران چار لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے کمیشن 21ستمبر تک روزانہ کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی95 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں